آزاد کشمیر کرکٹ چیمپئن شپ پونچھ نے جیت لی

مظفرآباد (دھرتی نیوز )محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر آزاد کشمیر کے زیرِ انتظام آزاد کشمیر کرکٹ چیمپئن شپ میں ضلع پونچھ کی ٹیم نے سخت مقابلہ کے بعد ڈسٹرکٹ میرپور کی ٹیم کو ہرا کر چیمپئن ہونے کا تاج اپنے نام کر لیا۔ضلع پونچھ کی ٹیم نے سلمان ارشاد کی قیادت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 سال بعد محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر کے زیر انتظام ہونے والی چیمپئن شپ اپنے نام کی۔اس ایونٹ میں آزاد کشمیر کے دس اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی ۔اس ایونٹ کو آزاد کشمیر کا ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہےفائنل کے مہمان خصوصی وزیر سپورٹس یوتھ کلچر عاصم شریف بٹ تھے،جبکہ سیکرٹری سپورٹس یوتھ کلچر محترمہ تہزیب اانساء ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ کلچر ملک شوکت حیات اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی ۔ونر ٹیم کو محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر کی طرف سے تین لاکھ روپے نقد انعام اور انفرادی انعامات سے نوازا گیا۔پونچھ ٹیم کی قیادت آزاد کشمیر ،پاکستان کے مشہور کھلاڑی سلمان ارشاد نے کی ،،جبکہ کوچ اعجاز شریف اور فیاض وکیل نے بطور ٹیم منیجر اپنے فرائض سر انجام دیے۔ضلع پونچھ کے عوام نے اس شاندار کامیابی پر جملہ ٹیم اور آفیشلز کو مبارکباد دی۔اور حکومت آزاد کشمیر سے ضلع پونچھ میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا مطالبہ کیا،تاکہ پونچھ کے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بھرپور موقع مل سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں