آزاد کشمیر کے لوگوں کو ایک بدلا ہوا کشمیر دیں گے،وزیر اعظم

راولاکوٹ(پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کریں گے۔آزاد کشمیر کے لوگوں کو ایک بدلا ہوا کشمیر دیں گے،ریاست بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے۔ عمران خان قومی ہیرو اور عالمی رہنما ہیں اور آزادکشمیر کے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اگر کسی کا خواب ہے تو چار پانچ سال دیکھتا رہے۔ انشائاللہ اگلے پانچ سال بھی ہمارے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنڈالہ میں سردار زبیر خان آف جنڈالہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب اور بنگوئیں اپنی رہائشگاہ پر عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عوام علاقہ میں گھل مل گئے،وزیر اعظم نے عوام علاقہ سے تفصیلی گفت و شنید کی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہمیں حکومت بنانی بھی آتی ہے اور چلانی بھی آتی ہے۔ باغ کا تاریخی جلسہ ایک ٹریلر تھا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا آزادکشمیر میں جلسہ ایک نئی تاریخ مرتب کرے گا۔ باغ کے کامیاب جلسے کے بعد مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ الیکشن میں جو بھی وعدے کیے انہیں ہر صورت پورا کرونگا، ٹوٹی کمبھے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا یہ عوام کا وہ حق جو انہیں بغیر مانگے ملنا چاہیئے۔پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب دنیا بھی عالمی لیڈر مانتی ہے جس کا ثبوت ہے کہ انہیں رہنماؤں کی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے۔عمران خان پر اوور سیز پاکستانی اعتماد کرتے ہیں۔ دنیا انہیں ایماندار مانتی ہے اسی بنیاد پر وہ جب بھی باہر نکلتے ہیں تو عوام امڈ آتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں