آل پارٹیز پیپلزرائٹس فورم کے زیر اہتمام جمعرات دھرنا دیا جائے گا

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) آل پارٹیز پیپلزرائٹس فورم کے زیر اہتمام آج احاطہ عدالت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ، آج گیارہ بجے سی ایم ایچ چوک سے ریلی نکالی جائے گی جو کہ احاطہ کچہری میں آکر اختتام پذیر ہو گی اس کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیا جائے گا، اس دوران کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی ، دھرنا مکمل طور پر پرامن رکھنے پر اتفاق کیا گیا ، یہ فیصلہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں ، ٹریڈ یونینز کے زعماء، حلقہ پانچ کے نمائندگان نے شرکت کی ، فورم کا مطالبہ ہے کہ آزادکشمیر کو لوڈ شیڈنگ کو مستثنیٰ قرار دیا جائے ، بجلی بلات پر عائد ٹیکسز ختم کئے جائیں، پندرہویں ترمیم ، ٹورازم اتھارٹی کے نفاذ سے گریز کیا جائے ، لینٹ افسران، ججز، پارلیمنٹرینزاور بیورو کریسی کی مراعات واپس لی جائیں ، دوران احتجاج گرفتار کئے گئے اسیران کو رہا کیا جائے ، آٹے پر سبسڈی بحال کی جائے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے اور ہمارا احتجاج مقصد کے حصول تک جاری رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں