آڈیٹر جنرل پاکستان و آزاد کشمیر کی صدر آزادجموں وکشمیر سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(دھرتی نیوز) صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل جو کہ آڈیٹر جنرل آف آزاد جموں وکشمیر بھی ہیں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادکشمیر میں آڈٹ اور اکاؤنٹس کے معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس سلسلے میں محکمہ آڈٹ اور اکاؤنٹس کی جانب سے جاری مختلف پروگرامز کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے محکمہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کی کارکردگی کو سراہا اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل کو یقین دلایا کہ حکومت آزادکشمیرمحکمہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کو اس سلسلے میں ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں