احتجاجی قافلے راولاکوٹ پہچنا شروع ہو گے، حالات کشیدہ

راولاکوٹ(دھرتی نیوز ) آزادکشمیر میں جوائئنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر 09 مئی سے جاری احتجاجی تحریک کے تیسرے روز میرپور ڈویژن کے قافلے جو گذشتہ روز مختلف رکاوٹیں عبور کر کے پونچھ میں داخل ہوئے تھے آج شام تک راولاکوٹ پہنچیں گے جہاں سے ایک مشترکہ ریلی مظفرآباد کی طرف روانہ ہو گی۔ پلندری، تراڑکھل اور تھوراڑ سے بھی قافلے راولاکوٹ پہنچیں گے جہاں سے مشترکہ جلوس روانہ ہوں گے۔ پونچھ میں ابھی تک مجموعی طور پر امن ہے زیادہ امکان یہی ہے کہ شہر سے جلوس کو روانہ ہونے سے نہیں روکا جائے گا۔راولاکوٹ شہر آج تیسرے روز بھی مکمل بند رہا، سڑکیں بھی سنسان رہی ہیں۔ قرب و جوار سے بڑی تعداد میں عوام شہر کی طرف روانہ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں