اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کشمیری بچہ 26 دنوں بعد بھی بازیاب نہیں ہو سکا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے انتہائی احساس علاقے ”ریڈ زون“سے لاپتہ ہونے والا تین سالہ بچہ ارسلان تین ہفتے سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود دن بازیاب نہ ہوسکا۔گمشدہ بچے کے والد محمد زبیر نے جن تعلق بنگوئیں (راولاکوٹ) سے ہے نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بچے کو اغواء کیا گیا ہے اورتھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کی پولیس بچے کی بازیابی کی بجائے ان کے خاندان کو ہراساں کر رہی ہے۔ایف آئی ار میں کچھ ملزمان نامزد کیے گے لیکن انہیں حراست میں لینے کی بجائے پولیس نے بچے کی والدہ اور نانی کو دس دن تک حراست میں رکھا۔یہ بچہ اسلام آباد میں اپنے ننھیال گیا تھا جہاں دیگر بچوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔جس جگہ سے یہ بچہ گم ہوا وہاں سے قائد اعظم یونیورسٹی سے منسلک ایک ہی راستہ ہے جہاں سے گاڑیوں کی آمد ورفت ہوتی ہے اور اس راستے پر کئی جہگوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس انہیں حراساں کر رہی ہے کہ وہ اس معاملے کو ختم کر دئیے ورنہ پھر خاندان کے لوگوں کو ہی حراست میں لیا جائے گا۔محمد زبیر بنگوئیں کے قریب ہی چائے کا چھوٹا سا ہوٹل چلاتا ہے اور اس نے حکومت آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ بچے کی بازیابی میں اس کی مدد کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں