اسلام آباد میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق

اسلام آباد (دھرتی نیوز) اسلام آباد میں پولیس کی چیکنگ کے دوران ایک خودکش دھماکے میں پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سیکٹر آئی ٹین فور میں پولیس چیکنگ کے دوران یہ واقعی پیش ایا۔ پولیس نے چیک پوائنٹ پر ایک مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا تھا۔ تلاشی کا عمل جاری ہی تھا کہ گاڑی میں سوار ایک شخص نے دھماکہ کر دیا جس سے اس میں موجود ایک خاتون اور حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تلاشی کے عمل میں مصروف ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ دو شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ حملہ آور کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں