اسلام گڑھ، سٹی تھانہ میرپور کے سب انسپکٹر گولی لگنے سے جاں بحق

سلام گڑھ ( دھرتی نیوز ) میرپور کے سب ڈویژن اسلام گڑھ میں خالق آباد تھانے کی حدود میں فائرنگ سے پولس کے ایک سب انسپکٹر عدنان فاروق قریشی جاں بحق ہو گے۔ وہ دو ہفتے قبل ہی اسلام گڑھ سے تبدیل کر کے سٹی تھانہ میرپور تعینات کیے گے تھے۔ احتجاجی تحریک کی وجہ سے ان کی اس علاقے میں اسپیشل ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔ ہفتہ کو میرپور سے مظفرآباد کے روانہ ہونے والے قافلوں نے اسی علاقے سے گزرنا تھا۔ ہفتے کی شام مظاہرین کو روکنے کے دوران ایک گولی ان کو سامنے سے چھاتی پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گے ۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور میں دم توڑ گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں