اسپیشل سیکریٹری داخلہ عبدالحمید مغل کی تدفین مظفراباد میں کر دی گئی

مظفرآباد(دھرتی نیوز) ڈی ایم جی گروپ کے آفیسر و اسپیشل سیکریٹری داخلہ عبدالحمید مغل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گے تھے کی تدفین مظفراباد میں کر دی گئی۔ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے بیٹے جو ائیر فورس میں ہے کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے رسالپور گے تھے کہ وہاں پر ہی رات کو انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم کی میت واپس مظفرآباد لائی گئی۔ مرحوم انتہائی لائق اور خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے ۔ وہ قبل ازیں پونچھ ڈویژن میں کمشنر اور باغ میں ڈپٹی کمشنر رہ چکے تھے۔نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد مٰں افراد نے شرکت کی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں