اقتدا ر نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،وزیر اعظم

مظفرآباد (پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزا دحکومت ریاست جموں وکشمیر وصدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرسردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدا ر نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور کشمیری عوام کے حقیقی معنوں میں بنیادی مسائل حل ہونگے،کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں وہ پارٹی کی کامیابی کیلئے اپنی جدوجہد تیز کریں وہ وقت قریب ہے جب پی ٹی آئی جنرل الیکشن کی طرح آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی پی ٹی آئی کے وژن کو دیکھ کر لوگ تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں اور اس کا ثبوت بلدیاتی الیکشن میں انتخابات سے قبل بلا مقابلہ کونسلر ز کا منتخب ہونا ہے انشا ء اللہ 27نومبر کا سورج جنرل الیکشن کی طرح پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر میں 31 سال بعد منعقد ہونے والے بلدیاتی الیکشن کا پہلا ٹکٹ میجر ریٹائرڈ عبدالقیوم بیگ کو اپنے حلقہ انتخاب وسطی باغ سے جاری کرتے ہوئے کیااس موقع پر سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد، قائم مقام سپیکر اسمبلی چوہدری ریاض احمد، سینئر نائب صدر تحریک انصاف چوہدری ظفر انور، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و چیئرمین عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان،معاون خصوصی وزیر اعظم سردار امتیاز شاہین، مرکزی رہنما تحریک انصاف میجر ریٹائرڈ خرم حمید خان روکھڑی، وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ سردار افتخار رشید اور معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم راجہ سبیل ریاض بھی موجود تھے۔ یاد رہے جنرل الیکشن میں پارٹی کو تاریخی کامیابی دلانے کے بعد صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر ووزیر اعظم سردار تنویر الیاس بلدیاتی الیکشن جماعت کی کامیابی کیلئے دن رات کوشا ں ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز ان کی صدارت میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سنٹرل پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس بھی ہوااجلاس میں آمدہ بلدیاتی الیکشن، مختلف ڈویژن میں پارٹی کے ٹکٹ اور انتخابی تیاریوں کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صدر تحریک انصاف سردار تنویر الیاس کی بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے درجن سے زائد کونسلر آزاد کشمیر بھر سے بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور توقع کی جاسکتی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید کونسلر منتخب ہوجائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں