الیکشن ٹربیونل نے تین مختلف عذرداریاں ٹیکنیکل بنیاد پر خارج کر دیں

مظفرآباد (دھرتی نیوز) الیکشن ٹربیونل آزاد جموں و کشمیر نے گزشتہ انتخابات سے متعلق دائرتین عزرداریاں عنوانی چوہدری محمد عزیز بنام فیصل ممتاز راٹھور حلقہ ایل اے 17 باغ 4، ثاقب مجید راجہ بنام چوہدری لطیف اکبر وغیرہ حلقہ ایل اے 31، مظفرآباد 5، اور راجہ منصور خان بنام چوہدری لطیف اکبر وغیرہ حلقہ ایل اے 31 مظفرآباد 5 خارج کر دیں۔ان عذر داریوں کی سماعت شیخ راشد مجید پر مشتمل ٹریبونل نے کی۔ تینوں الگ الگ عزر داریوں میں الیکش ٹربیونل نے قرار دیا کہ چونکہ پٹیشنرز نےعزرداریوں پر اپنے دستخط ثبت نہ کئے ھیں لہٰذا زیر دفعہ 90 الیکشنز ایکٹ 2020 اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے تینوں عزرداریاں اسی ٹیکنیکل گراؤنڈ پر خارج کر دی جاتی ھیں۔ الیکشن ٹربیونل نے اپنے فیصلہ میں سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے فیصلہ عنوانی چوہدری محمد عزیز بنام فیصل ممتاز راٹھور وغیرہ میں 2015 ایس سی آر 159 پر انحصار کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ چوہدری محمد عزیز کی جانب سے چوہدری غلام نبی ایڈووکیٹ اور فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے راجہ محمد عارف راٹھور ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ راجہ ثاقب مجید کی جانب سے راجہ گل مجید خان اور راجہ منصور کی جانب سے راجہ ضیغم افتخار ایڈووکیٹ پیش ہوے۔ چوہدری لطیف اکبر کی طرف سے سردار کرمداد خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں