امجد چوہدری آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد(دھرتی نیوز)روزنامہ صدائے چنار کےچیف ایڈیٹر امجد چوہدری آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گے ،مد مقابل امیدوار ظہیر جگوال دستبردار ہو گئے۔اے کے این ایس کے چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے کے این ایس کی صدارت کیلئے 2 امیدواروں چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار امجد چوہدری اور چیف ایڈیٹر خبرنامہ ظہیر جگوال کے کاغذات جمع کرائے گئے تھے ۔چیف ایڈیٹر خبر نامہ ظہیر جگوال نے کاغذات واپس لے لئے جس کے بعد صدائے چنار کے چیف ایڈیٹر امجد چوہدری بلا مقابلہ صدر قرار پائے جن کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔اب سیکریٹری جنرل اور نائب صدر کیلئے 14 جنوری کو پولنگ ہو گی،سیکریٹری کیلئے ظہیر جگوال ،راجہ امجد اور یونس نیازی مد مقابل ہو نگے جبکہ نائب صدر کی 2 سیٹوں کیلئے شفقت ضیاء،تنویر تنولی اور نصیر انور چوہدری کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں