امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ ممتاز کاظمی نے کہا ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے راولاکوٹ میں مختلف مطالبات کی آڑ میں احتجاج کیا جا رہا ہے ،ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ احتجاج کرنے والوں کے جو بھی مطالبات ہیں انہیں متعلقہ احکام تک پہنچائیں اور امن و امان قائم رکھیں ،شہریوں کو درپیش مشکلات کو دور کریں لیکن احتجاج کرنے والوں کے ہر روز نئےمطالبات سامنے آرہے ہیں،جس کی منطق سمجھ میں نہیں آتی،جمعہ کو ڈپٹی کمشنر آفس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس راولاکوٹ کامران علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتداء میں جب ٹائیں ڈھلکوٹ میں ہڑتال شروع ہوئی تو ہم نے تین دفعہ مذاکرات کیے ،ہماری گاڑی پر پتھراو کیا گیا.اسی تسلسل میں جھڈاٹھی اور پھر کھڈ بازار میں سڑک بند کی گئی .ہم نے پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے اور احکام بالا تک پہنچانے میں کی کوشش کی لیکن کچھ لوگ اس معاملے میں رکاوٹ بنتے رہے جس کی وجہ سے جہاں عام شہری مشکلات سے دو چار ہیں وہاں کاروباری طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے.انہیں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے موجودہ الائنس سے چار سے زائد مرتبہ میٹنگ کی ہیں ،ان جماعتوں کے ذمہ داران سے انفرادی طور بھی بات چیت ہوتی رہی،حکومتی کمیٹی سے مذاکرات بھی کروائے گے لیکن اس کے باوجود اب ایسے مطالبات سامنے آ رہے ہیں جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں .انہوں نے واضع کیا کہ ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت یہ سب کچھ ہو رہا ہے ،انتظامیہ کا کام ہے امن و امان قائم کرنا اور ہم کوشش کریں گے کہ حالات جیسے بھی ہوں امن و امان قائم رہے اور قانون کی حکمرانی بھی برقرار رہے.اس موقع پر ایس پی پونچھ نے کہا کہ شاہرات بند کر کے اھتجاج کرنا اور ریاست کی رٹ کو چیلنچ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی،پولیس نے جو بھی ایف آئی ار درج کی ہیں وہ قانون اور ضابطے کے اندر رہ کر درج کی گئی ہیں .ایک عام شہری کو بھی اس بات کا علم ہے کہ اگر کسی جرم میں ایف آئی ار درج ہو جائے تو تھانے سے بائر آنے کا ایک طریقہ کار ہے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی گرفتار ملزم کو کسی کارروائی کے بغیر چھوڑ دیا جائے.انہوں نے واضع کیا کہ پر امن احتجاج خواہ وہ شٹر ڈاون ہو یا پہیہ جام ہر کسی کا حق ہے لیکن زبردستی سڑکیں بند کر کے مسافروں اور شہریوں کو تنگ کرنے کا اختیار کسی کو نہیں دیا جا سکتا اور جس کسی نے بھی ایسا کیا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی اور مقدمہ بھی درج ہو گا.انہوں نے اس افواہ کو رد کیا کہ کو ئی نئی ایف آئی ار درج کی گئی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے کھائیگلہ چوک بند کر کے ٹریفک روکی تھی ان کے خلاف اس روز ایف آئی ار درج ہوئی تھی اور اب بھی جو کوئی بھی سڑک بند کرے گا اس کے خلاف ایف آئی ار درج ہو گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں