انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گی، آزادکشمیر بھر میں تیاریاں مکمل

مظفرآباد(صباح نیوز)محکمہ صحت عامہ مظفرآباد آزاد کشمیر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع مظفرآباد میں 22تا26اگست2022 کو شروع ہونے والی پولیو مہم کی ویکسین و وٹامن اے کا افتتاح کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر تنویر شفیع اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر محمد سعید اعوان نے آج بمقامDHOآفس اپر چھتر مظفرآباد میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا کر کیا..22اگست2022 سے مظفرآباد میں باقاعدہ گھر گھر پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے. جس میں محکمہ صحتِ عامہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹا من اے کے قطرے پلائیں گی۔ محکمہ صحت ِ عامہ مظفرآباد نے اس قومی مہم کو بھرپور طور پر کامیاب بنانے کے لئے تمام عملی اقدامات مکمل کر لئے ہیں..ڈاکٹرمحمد سعید اعوان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد نے بتایا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہو سکے۔ اُنھوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران 114715 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹا من اے کے قطرے دئیے جائیں گے جس کے لئے 761موبائل ٹیمیں /67فکس سائیٹس اور19ٹرانزٹ پوانٹ قائم کئے گئے ہیں جو صبح8:00بجے سے شام 4 بجے تک مہم میں مصروف عمل رہیں گے۔اس مہم کی سپرویژن کے لئے38 یونین کونسل سپروائزر اور150 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں