انسپکٹر جنرل پولیس کی چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سے ملاقات،ہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ

مظفرآباد (پی آئی ڈی)چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے جمعرات کے روز انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے ملاقات کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر کو بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم ، جسٹس رضا علی خان ،جسٹس محمد یونس طاہر بھی موجود تھے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے بتایا کہ انتخابات کے دوران بہترین سیکیورٹی صورتحال برقرار رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ نیز جمعہ کے روز چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ بھی بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے بریفنگ دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں