ایپکا آزاد کشمیر نے 10 اگست سے ہڑتال کا اعلان کر دیا

مظفرآباد (دھرتی نیوز)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن( ایپکا) آزاد کشمیر نے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے اور 15 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کا تا حال نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر حکومت آزاد کشمیر کے خلاف 10 اگست سے ریاست گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے. آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے سنیئر نائب صدر بشیر الدین قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 25 فیصد ڈسپئرٹی الاؤنس اور تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ آزاد کشمیر نے تاحال اضافے سمیت ڈسپیئرٹی الاؤنس کے مجموعی طور پر 30 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس سے ریاست بھر کے ایک لاکھ سے زائد ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویرالیاس خان ،وزیر خزانہ عبدلماجد خان ،چیف سیکرٹری آذاد کشمیر اور سیکرٹری فنانس نوٹیفکیشن جاری کروائیں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہو سکے نوٹیفکیشن کے اجراء میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں