ایپکا ضلع پونچھ کے جنرل سیکرٹری کی ضمانت نامنظور

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر کے حوالے سےایک متنازعہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کے الزام میں گرفتا محکمہ برقیات راولاکوٹ میں‌تعینات غیر جریدہ ملازم طالب بشیر کی ضمانت لوئر عدالت نے دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد اب ملزم کے وکلاء اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے ۔طالب بشیرآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا )ضلع پونچھ کا جنرل سیکرٹری بھی ہے. طالب بشیر کے خلاف درج ایف آئی ار میں موقف اپنایا گیا ہے کہ8 جولائی کو ایک فیس بک آئی ڈی سے وزیراعظم تنویر الیاس کے خلاف قابل نفرت پوسٹ وائرل کی گئیں جسے طالب بشیر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ سے شئیر کیا. سوشل میڈیا کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے جو ریاست کے خلاف یا شخصیات کے خلاف غیر مناسب اور توہین اآمیز پوسٹیں شئیر کرتے ہیں.ڈی ایس پی ہیڈکواٹر طارق محمود نے طالب بشیر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ انہیں جمعہ اور ہفتے کی رات گھر سے گرفتار کیا گیا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں