ایپکا کا دس اگست کو آزادکشمیر بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

مظفرآباد (دھرتی نیوز) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن آزادکشمیر نے دس اگست سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے، جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت آزادکشمیر نے ڈسپیرٹری الاؤنس کے نفاذ کے اقدامات نہیں کئے جس کے باعث ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ پاکستان کے صوبوں میں اس پر عمل درآمد ہو رہا ہے، اس لئے حکومت کو نو اگست کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں کہ اس سے قبل نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ورنہ دس اگست سے آزادکشمیر کے تمام اضلاع، تحصیلوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جو کہ مطالبات پورے ہونے تک جاری رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں