باغ، موٹر سائیکل کی کوسٹر سے ٹکر، دو حقیقی بھائی جاں بحق

باغ(محمود راتھر سے)باغ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ دو سگے بھائی موقع پر جان کی بازی ہار گئے حادثہ موٹر سائیکل اور کوسٹر کے درمیان موڑ کاٹتے ہواموٹر سائیکل ،دونوں نوجوانوں کا تعلق ضلع حویلی کی یونین کونسل بھیڈی ایگیواس سے تھا،دونوں نوجوانوں کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچادیا گیا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں لوگ موقع پر پہنچ گئے مرحومین کے ورثاء نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے میت سامنے رکھ کر احتجاج کوسٹر ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ،حادثہ کی وجہ تیز رفتار بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی کی یونین کونسل درہ حاجی پیر بھیڈی کے گاؤں ایگیواس کے دو سکے بھائی چوہدری عامر اور چوہدری کفیل کوسٹر کی ٹکر لگنے کی وجہ سے باغ میں جابحق ہوگے،یہ حادثہ باغ کے نواحی علاقہ بنی پساری کی مین سڑک پر رونما ہوا کوسٹر راولپنڈی سے باغ آرہی تھی اور باغ سے دونوجوان سگے بھائی باغ سے نعماپنورہ کی طرف جا رہے تھے کے سامنے سے آنے والی کوسٹر جو عنی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوسٹر انتہائی تیز رفتارتھی حادثہ میں موٹر سائکل کے کئی ٹکڑے ہوگئے اور کوسٹر کی فرنٹ سائیڈ بھی ٹوٹ گئی جبکہ کوسٹر میں بیٹھے تمام مسافر بچ گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں