باغ، ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر کشمیر کا سودا کرنے والاکو عبرت کا نشان بنے گا،مریم نواز

،باغ(طاہر احمد عباسی سے) مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز نے کہا ہے پاکستان پر مسلط کی گئی گئی جماعت کرچی کرچی ہو کر بکھر گئی، میاں نواز شریف جلد پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے، ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر کشمیر کا سودا کرنے والے کو اللہ نے عبرت کا نشان بنا دیا، آزاد کشمیر کے لوگ مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر کامیاب کریں، مریم خون کے رشتے سے کشمیر سے جڑی ہے ، آپ کو میاں نواز شریف کی جماعت کا ساتھ دینا ہو گا ، کشمیر کے شہداء کو اور بلند پہاڑوں پر آپ کی حفاظت کیلئے کھڑے فوجی جوانوں کو سلام ، پاکستان اور کشمیر کے شہداء اور انکے وارثوں کو سلام ،شہدا کی بے حرمتی کرنے والوں اور یادگاروں کی توہین کرنے والے ہم میں سے نہیں ہو سکتا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں برستی بارش میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز نے کہا جو جنگی جہاز دشمن کو مار گراتے ہیں ان کو جلانے والے ملک کے دوست نہیں ہو سکتے ، 9 مئی کو جو ہوا اس پر قوم شرمندہ ہے ، ان ماؤں اور بہنوں کے دلوں پر کیا گزری ، اس سب کا جو زمہ دار ہے قوم اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑے گی ، ٹریمپ کے پہلو میں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کر کے اس آیا ، نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے کون یاد آتا ہے ، دھونس اور دھاندلی سے جس کو اقتدار میں لایا گیا وہ آج کہاں ہے ، کرچی کرچی ہو گئی ، آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کھڑا ہو کر عمران خان کے خلاف گواہی دے رہا ہے اور مسلم لیگ ن کی تعریف کرتا ہے ، اللہ نواز شریف کو اس لیے سرخرو کرتا ہے کہ بدترین وقت کے باوجود ملک پر آنچ نہیں آنے دی ، جو کہہ رہا تھا سب کو رلاؤں گا آج اکیلا چھپ کر روتا ہے ، نواز شریف اقتدار میں آتا ہے تو ،ملک ترقی کرتا ہے ، موٹر ویز ،بنتی ہیں ،ملک ترقی کرتا ہے ، آزاد کشمیر کا بجٹ ایک کھرب تک بڑھایا ، اختیارات میں اصافہ کیا ، آیک آیک پائی عوامی فلاح پر خرچ کیا ،کسی لیگی پر بدعنوانیوں کا الزام نہیں لگا ، حکومت بدلی تو ترقی کا پہیہ جام ہو گیا ، باغ والو مشتاق منہاس ہمارا امیدوار ہے ، تعمیر و ترقی آپ کا حق ہے ،مشتاق منہاس کو ووٹ دو میں باغ میں دل کا ہسپتال بناؤں گی ،ووٹ دیتے وقت یہ ضرور سوچنا کہ آزاد کشمیر میں تمام تعمیر و ترقی نواز شریف کی کوشش سے ہوئی ہے ، باغ والو 2021 کا جلسہ ابھی نہیں بھولا آج پھر آپ نے تاریخی استقبال کر کے وہ یاد تازہ کر دی ، نواز شریف کو مٹانے والے مٹ گئے ، مشتاق منہاس کو ووٹ دے کر نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرو ، 2017 میں ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہاں سے دوبارہ شروع کریں گے ، پاکستان میں جلد نواز شریف وزیراعظم بنیں گے ، 8 جون کو شیر کو ووٹ دیکر کامیاب کریں ، مرہم نواز نے کشمیر بنیگا پاکستان کے نعرے سے تقریر کا اختتام کیا،مریم نواز شریف نے برستی بارش میں جلسے سے خطاب کیا .جلسہ عام میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر، چوہدری عزیز ڈاکٹر نجیب نقی ، راجہ سعید ،فاروق سکندر اور مسلم لیگ ن پاکستان اور آزاد کشمیر کی تمام قیادت موجود تھی