باغ، کم سن بچے کے مقدمہ قتل کا فیصلہ، ملوث خواتین کو قید و جرمانے کی سزا

باغ (پی آئی ڈی)باغ،نواحی گاؤں چھتر نمبر2میں کمسن عمر بچے معید عارف کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، سرکار بنام (ز) بیگم وغیرہ میں ضلعی فوجداری عدالت باغ نے مسماۃ(ز)بیگم زوجہ امجد حسین کو 14سال جبکہ مسماۃ (ح) بیگم زوجہ بابر علی کو عمر قید کے علاوہ مسماۃ (ز) بیگم کو 2لاکھ اور مسماۃ (ح) بیگم کو 3لاکھ روپے معاوضہ ورثاء کو ادا کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق باغ کے نواحی گاؤں چھتر نمبر ۲ میں قتل ہونے والے کمسن بچے کے کیس میں ضلعی فوجداری عدالت نے فیصلہ سنا دیا فیصلے کے مطابق کہ مسماۃ (ز) بیگم زوجہ امجد حسین قوم گجر سکنہ لیراں ٹھیری چھتر نمبر2تحصیل وضلع باغ کو مجرمہ قرار دے کر بااثبات جرم APC302-C/34 میں 14سال قید کی سزا دی گئی اور ملزمہ مسماۃ(ح) بیگم زوجہ بابر علی،قوم گجر سکنہ لیراں ٹھیری چھتر نمبر2تحصیل وضلع باغ کو مجرمہ قرار دے کر بااثبات جرم APC302-B/34 میں عمر قید کی سزا دی گئی اور زیر دفعہ 544-Aضابطہ فوجداری مجرمہ مسماۃ (ز)بیگم کو مبلغ02 لاکھ روپے اور مجرمہ مسماۃ(ح) بیگم کو مبلغ 03 لاکھ روپے معاوضہ ورثاء مقتول کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا،عدم ادائیگی رقم معاوضہ ہر دو مجرمات 6/6 ماہ مزید قید محض برداشت کرنے کا حکم دیا گیا۔ مقدمہ کا چالان پیش ہونے کے ایک سال کے اندر فیصلہ سنا دیا۔مقدمہ ہذا کا چالان 20.09.2021 کو پیش ہوا اور آج مورخہ07.09.2022 کو مقدمہ کا حتمی فیصلہ سنایا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں