باغ۔۔انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کا استعمال، قمر زمان کائرہ کے خلاف نوٹس جاری

باغ(دھرتی نیوز) باغ کے حلقہ وسطی کے ضمنی انتخابات میں تعینات ریٹرنگ آفیسر نے ایک امیدوار کی جانب الیکشن رولز کی خلاف ورزی پر دائر درخواست کے بعد وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ سمیت وزیر حکومت آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور حلقہ وسطی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ضیاء قمر کو ذاتی طور پر ریٹرنگ آفیسر کے سامنے طلب کر لیا۔ یہ درخواست ال جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار راجہ ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے ڈی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ پی پی پی کے امیدوار کی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کا استعمال ہو رہا ہے۔ قمر زمان کائرہ دو دن پہلے اس حلقے میں آئے تھے اور عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں