باغ۔۔۔معمولی تنازعہ پر نوجوان قتل، ایک ملزم گرفتار

باغ(دھرتی نیوز) باغ شہر میں اتوار کو افطاری سے قبل معمولی تنازعہ پر نصف درجن کے قریب ملزمان نے ایک نوجوان اسرار سلیم چغتائی کو خنجر خنجر مار کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی نعش کا پوسٹ مارٹم کر کے نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ ایف آئی آر میں درج ایک ملزم کو گرفتار کر لیا کیا ۔ قبل ازیں اتوار کی رات اس واقعہ کے خلاف باغ شہر میں سڑک بند کر احتجاج کیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالا گیا۔اسرار سلیم کے قتل پہ باغ کی فضاء سوگوار ھے باغ انتظامیہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کر کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں