باغ اور مظفراباد میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے چیف Whipسینٹ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سپائنل کارڈ انجری بحالی پراجیکٹ پاکستان کے ڈاکٹروں کے وفد کی ملاقات۔ملاقات میں مظفرآباد اور باغ میں سپائنل کارڈ ہسپتال کی تعمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں بانی SCIPPER ڈاکٹر زیبا فاطمہ، معاون ڈائریکٹر ہائدہ شیخ،ڈائریکٹر برائے پاکستان ڈاکٹر ظہور الدین، ریجنل ڈائریکٹر برائے آزاد کشمیر ڈاکٹر انعم انجم، کوآرڈینیٹر برائے باغ سردار اسد ریاض شامل تھے۔اس موقع پر ممبر اسمبلی،پارلیمانی سیکرٹری و ترجمان حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی،پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی و دیگر موجود تھے۔وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹروں نے کہا کہ زلزلہ میں جن لوگوں کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہوئی، ان کی بحالی کے لیے ٹیم2005سے کام کر رہی ہے۔ 50لوگوں کی کفالت اور ان کو 25 ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں۔اس موقع پر وفد نے وزیراعظم کو بتایاکہ ان کی این جی او پہلے مرحلے میں ضلع مظفرآباد اور باغ میں ان لوگوں کی بحالی اور رہائش کے لیے سینٹرز قائم کریگی اورامریکن ڈاکٹرز اپنے خرچے پر یہ سینٹرز قائم کریں گے۔ جہاں پر آزادکشمیر کی خواتین جو زلزلہ میں متاثر ہوئی ہیں ان کا علاج کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم نے دو وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا جو اسلام آباد میں قائم سینٹر کا دورہ کریں گے اور ان خواتین کی مظفرآباد منتقلی کے سلسلہ میں سفارشات دیں گے۔ وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر سے بحالی سینٹرز کے قیام کے لیے زمین کامطالبہ کیا۔ جس پر وزیراعظم نے سپائنل کارڈ انجری بحالی پراجیکٹ پاکستان کے وفد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی سی باغ کو فی الفور سپائنل ہسپتال کے قیام کیلئے باغ میں 4سے6کنال زمین فراہم کرنے کا حکم صادر کیاجبکہ کمشنر مظفرآباد کو ہسپتال کے لیے دارالحکومت میں مناسب زمین فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ اسلام آباد ایچ ایٹ میں آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والی تقریباً30سے40خواتین موجود ہیں جس پر وزیراعظم نے پارلیمانی سیکرٹریز جاوید بٹ اور امتیاز نسیم کو ہدایت کی کہ ان سینٹرز کا وزٹ کر کے رپورٹ پیش کریں کہ اگر ان افراد کو انکے اہلخانہ پاس رکھنے کو تیار نہیں تو ان خواتین کو آزادکشمیر شفٹ کرنے کے حوالہ سے پلان بنایا جائے،حکومت آزادکشمیر انکی دیکھ بھال کریگی اور معذور افراد کو 15ہزار روپے ماہانہ دیگی۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس طرح کے ہسپتال باغ اور مظفرآباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی بنائے جائیں، حکومت آزادکشمیر ان کی سرپرستی کریگی۔ وزیراعظم نے کہاکہ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے، ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق عام آدمی کو برابری کی بنیاد پر مواقعوں کی فراہمی کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھار ہی ہے، حکومت کی اولین ترجیحی ہے کہ نچلے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی خوشحال ہوگا تو ریاست ترقی کریگی، اس حوالہ سے حکومت نے آزادکشمیر میں کاٹیج انڈسٹری کے فروغ سمیت دیگر ایسے منصوبے شروع کررہی ہے جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں اور ریاستی آمدن میں اضافہ ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں