باغ میں جملہ کریشر پلانٹ سیل کر دئیے گے

باغ (دھرتی نیوز)ضلع باغ کی انتظامیہ نے ایک عدالتی حکم کے تحت باغ ضلع کی حدود میں نصب کیے گے تمام کریشر پلانٹ سیل کر دئیے ہیں.ان پلانٹوں میں‌سے زیادہ تر اکتوبر 2005 میں‌آنے والے زلزلے کے بعد تعمیراتی کاموں میں تیزی کے باعث نالہ ماہل کے کنارے نصب کیے گے،اس وقت مخصوص حالات میں ان پلانٹوں‌کی تنصیب میں رعایت دی گئی تا ہم بعد میں یہ مستقل بنیادوں پر لگا دئیے گے اور کم از کم دو اضلاع میں ان پلانٹوں سے تعمیراتی کاموں کی ضرورت کو پورا کیا جارہا ہے.اب عدالت نے ان پلانٹوں کے باعث پیدا ہونے والی آلودگی پر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ یہ پلانٹ غیر قانونی لگائے گے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں آلودگی پیدا ہو رہی ہے.قبل ازیں محکمہ ماحولیات نے بھی ان پلانٹوں پر شکنجہ کسنے کی کوشش کی تھی لیکن بوجوہ یہ دوبارہ چلا دئیے جاتے ہیں.پیر کو اسسٹنٹ کمشنر باغ بینش جرال نے پولیس نفری کے ہمراہ ان پلانٹوں کو سیل کیا.اس کاروبار سے وابسطہ افراد کا کہنا ہے کہ سیل کرنا مسلئے کا حل نہیں کیونکہ اس کاروبار سے سنکڑوں افراد وابستہ ہیں دوسرا سرکاری اور غیر سرکاری تعمیراتی کام بھی متاثر ہوں گے .حکومت کوئی فارمولہ دے جس پر چل کر ہم اسے بہتری کی طرف لا سکتے ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں