بجلی کا شارٹ فال 5ہزار849میگاواٹ، 10گھنٹے لوڈشیڈنگ کا امکان

اسلام آباد(دھرتی نیوز)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار849میگاواٹ ہو گیا، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 10گھنٹے تک چلا گیا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار21ہزار 651میگاواٹ جب کہ کل طلب 27ہزار500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6ہزار 520میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار 112میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار10ہزار550میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 990اور سولرپلانٹس سے پیداوار120میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2ہزار 228 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8سے 10گھنٹے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں