برہان وانی شہید وانی دونوں طرف کے کشمیریوں کے عظیم لیڈڑ تھے،چوہدری لطیف اکبر

مظفرآباد(دھری نیوز) اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبرنے کہا کہ شہید برہان وانی کی دلیرانہ, لازوال اور انتھک جدوجہد کو کشمیری عوام آج خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، برہان وانی شہید وانی دونوں طرف کے کشمیریوں کے عظیم لیڈڑ تھے بھارت اگر یہ سمجھتا ہم کسی ایک آواز کو بند کرا کے کشمیریوں کی آواز بند کر دیں گے تو یہ بھارت کی بھول ہے کشمیری بھارت سے آزادی تک اپنی جد جہد جاری رکھیں گے،برہان وانی شہید نے بھارت کے فوجی قبضے کیخلاف عملی میدان میں مزاحمت کا فیصلہ کیا تحریک کو مشکل ترین حالات میں نہ صرف سمبھالا بلکہ بھارت کیلئے ایک ڈراؤنا خواب بن کر سامنے آئے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے عظیم ہیرو شہید برہان وانی کو آج پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ بھارت کے فوجی قبضے سے آزادی کیلئے ریاست گیر جہادی تحریک کو منظم اور متحرک کر کے ہی مودی سرکار کے مزموم منصوبوں کو روکا جا سکتا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے ہیکہ سیز فائر کی دوسری طرف مقبوضہ ریاست میں بھارت نہتے شہریوں کو قتل, بے گناہوں کو جیلوں میں قید, گھروں اور بستیوں کو تاراج کررہا ہو کشمیری عوام کے تمام مذہبی, سیاسی, سماجی حقوق پامال کیئے جا رہے ہوں اور اس طرف کے شہری خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہیں یہ زندہ تاریخ ہے جموں کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے تحت ہی کریں گے۔ بھارت ایک جارح سامراج کی طرح جموں کشمیر کی ریاستی, اسلامی اور خصوصی حیثیت کو بدلنے کیلئے یکطرف ظالمانہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے ایک اہم فریق کی حیثیت ہے پاکستان بھارت کو اسی زبان میں جواب دے جو زبان بھارت سمجھتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں