بلدیاتی الیکشن،آخری مرحلے کی پولنگ شروع

میرپور (دھرتی نیوز)آزاد کشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلہ آج 8 دسمبر کو میرپور ڈویثرن کے 3 اضلاع میرپور،کوٹلی اور بھمبر میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔تینوں اضلاع کے 12 لاکھ 40 ہزار ووٹروں کیلئے لگ بھگ 2200 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،سیکورٹی کیلئے 11 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ڈویثرن کے 3 اضلاع کی116 یونین کونسلیں،849 لوکل کونسل وارڈز،2 میونسپل کارپوریشنز،8 میونسپل کمیٹیاں 3 ٹاون کمیٹیوں کے کل ملا کر1083 نمائندوں کا انتخاب ہو گا۔سیٹوں کی تقسیم میں ضلع کونسل میرپور کی 27،میرپور میونسل کارپوریشن کی46،چکسواری میونسپل کمیٹی کی11 ،اسلام گڑھ میونسپل کمیٹی کی14 جبکہ ڈڈیال میونسل کمیٹی کیلئے 6 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔اسی طرح کوٹلی ضلع کونسل 58،کوٹلی میونسپل کارپوریشن کی 14،سہنسہ میونسپل کمیٹی کی3 جبکہ فتح پور اور چڑھوئی کی میونسپل کمیٹیوں کی 2،2 اور کھوئی رٹہ ٹاون کمیٹی کی 3سیٹوں کیلئے انتخاب ہو گا۔ضلع بھمبر کی 31 یونین کونسلوں ،بھمبر اور برنالہ کی 2 میونسپل کمیٹیوں کی باالترتیب 8 اور 3 سیٹوں کے علاوہ سماہنی ٹاون کمیٹی کی 2 اعر کوٹ علی بہادر ٹاون کمیٹی کی 3 سیٹوں کیلئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں