بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کامیابیاں سمیٹے گی، طاہر انور

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) سنیئر رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وسابق وزیر حکومت سردار طاہر انور خان نے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی سمیٹے گی اور کارکنان کی مشاورت سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل سنگولہ کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس اجلاس کی صدارت حلقہ صدر عمران اشرف نے کی جب کہ اس اجلاس میں مرکزی رہنما سردار ذاکر شیر افضل نے بھی شرکت کی اجلاس میں یونین کونسل سنگولہ کی 9 وارڈز کے تنظیمی عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس سے سابق وزیر حکومت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن یونین کونسل سنگولہ سے تمام وارڈز سے کامیابی حاصل کرے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے ٹکٹ کے فیصلے کارکنان اور عہدیدران کی مساورت کے ساتھ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں پر مسلم لیگ ن کو تحفظات ہیں جن کے لیے متعلقہ فورم پر رجوع کریں گے کارکنان اپنی صفوں میں یکجہتی قائیم رکھیں ہم الیکشن جیتیں گے اور عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ مرکز میں ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے ضرور کیے ہےؓ لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت بہت جلد عوام کو ریلیف دے گی۔ اجلاس سے سابق ایڈمنسٹریٹر راولاکوٹ سردار ذاکر شیر افضل،صدر تقریب حلقہ صدر راولاکوٹ عمران اشرف،مسعود صدیق،سنگولہ یونین کونسل کے صدر نصیب اعوان،جنرل سیکرٹری حلقہ زبیراحمد قادری اور سنگولہ کی وارڈز کے تمام صدور نے خطاب کیا سب نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنی تجاویز دی اور سردار طاہر انور خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں