بلدیاتی انتخابات،مخصوص نشستوں پر ووٹنگ ہفتے کو ہو گی

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یوتھ،خواتین اور کسان کی نشستوں پر ووٹنگ آج ہو گی۔آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فونز یا کیمرہ لے جانے پر پابندی عائد ہو گی۔پولنگ کے دوران سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواران کو باقاعدہ نامزد کر رکھا ہے تاہم کئی جہگوں پر مقامی سطع پر بھی امیدواران نے ایڈجسمنٹ کر رکھی ہے۔آج ہونے والے انتخابات کے بعد تیسرے مرحلے میں یونین کونسلز،ضلع کونسلز،میونسپل کاپوریشنز،میونسپل کمیٹیزوٹاون کے سربراہان کا انتخاب ہو گا۔مخصوص نشستوں پر ووٹنگ خفیہ رائے دہی سے ہو گی۔غیر سرکاری نتائج کا اعلان آج ہی کر دیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں