بلدیاتی انتخابات، آزادکشمیر کے مختلف مقامات پر موخر شدہ پولنگ مکمل

مظفرآباد، راولاکوٹ، پلندری، عباسپور، باغ، میرپور، بھمبر (نمائندگان دھرتی) آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں جہاں بوجوہ پولنگ کا عمل مکمل نہ ہوسکا تھا وہاں پردو بارہ پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا، بعض وارڈ میں امیدواران کی وفات اور کچھ مقامات پر کشیدگی و جھگڑوں کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا،رات گئے تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق راولاکوٹ میں حلقہ تین کی یونین کونسل بنجونسہ کی وارڈ ہاڑی میں امیدوار کی وفات کے باعث الیکشن موخر کئے گئے تھے، گزشتہ روز اتوار کو ان وارڈ میں پولنگ مکمل ہو گئی، غیر حتمی نتائج کے مطابق اس وارڈ میں جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد نجیب خان نے 297ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد رمضان نے 218 ووٹ لیکر دوسری، جماعت اسلامی کے غلام مرتضیٰ نے 210ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امتیاز انجم نے 58ووٹ لئے، باغ سے آمدہ نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن وارڈ سری آویڑہ چھتر میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا، موصولہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر بشیر نے 711ووٹ، آزاد امیدوار حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ نے 710حاصل کئے اس طرح پی ٹی آئی کے امیدوار فی الحال ایک ووٹ سے آگے ہیں، اس وارڈ میں کل گیارہ ووٹ مسترد ہوئے جن میں سے آزاد امیدوار حفیظ الرحمان کے آٹھ ووٹ مسترد ہوئے، آزاد امیدوار نے رات گئے قافلہ کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے ان کا دعویٰ ہے کہ میرے جو ووٹ مسترد کئے گئے انہیں دوبارہ چیک کیا جائے کیونکہ میں کامیاب ہو چکا ہوں،رنگلہ کی وارڈ ننگال سے آزاد امیدوار عبدالمجید خان منتخب ہوئے، پلندری سے نتائج کے مطابق یونین کونسل افضل آباد دھار نمب میں حکمران جماعت کو شکست ہوئی اور آزاد امیدوار سردار بابر رزاق ڈسٹرکٹ کونسلر منتخب ہو چکے ہیں، اس یونین کونسل کی وارڈ دھار نمب میں پولنگ مکمل نہ ہو سکی تھی گزشتہ روز اس وارڈ میں ہونے والی پولنگ کے نتیجہ میں سردار بابر رزاق نے 102، سردار صغیر پی ٹی آئی 148،سردار کامران آزاد امیدوار نے 270ووٹ لئے، اس طرح پہلے سے حاصل کردہ ووٹ کے مجموعہ کے مطابق سردار بابر رزاق ڈسٹرکٹ کونسلر منتخب ہوئے،جبکہ افضل آباد کی وارڈ نمبر سے آزادامیدوار سردار اکرم الحق منتخب ہوئے، عباسپور سے نمائندہ کے مطابق یونین کونسل سہر ککوٹہ میں دوبارہ پولنگ کا عمل مکمل کیا گیا، وارڈ ڈونگہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر خورشید خان نے کامیابی حاصل کی، چڑھوئی مٹھی جنڈ وارڈ یونین کونسل پراہی سے پیپلز پارٹی کے چوہدری صغیر 17 ووٹ کی برتری سے جیت گئے، پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 356جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے 339ووٹ حاصل کئے،کھڈ گجران وارڈ آگہار سے پیپلزپارٹی کے محمد عرفان، وارڈ گالا بازارمیں حکم امتناعی چل رہا ہے، مظفرآباد ضلع میں یونین کونسل کومی کوٹ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار ملک محمد حنیف اعوان ری الیکشن میں بھی ضلع کونسل کی نشست واضع اکثریت سے جیت گئے جبکہ کومی کوٹ شمالی وارڈ سے مسلم کانفرنس کے راجہ خالد ضیاء، گہوتر وارڈ سے آزاد امیدوار شجاعت علی کامیاب ہوئے ، بھمبرکی دو وارڈز پتھورانی اور جھونجہ مسلم لیگ ن نے جیت لی،وارڈ جہونجہ سے راحیلہ کوثر، وارڈ اپر لاگڑھا سے پی ایم ایل کے محمد رفیق کامیاب ہوئے، جبکہ یونین کونسل رنگلہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ فہیم فاروق ڈسٹرکٹ کونسل منتخب ہو گئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں