بلدیاتی انتخابات ،تینوں ڈویژن کے کمشنرز بغیر سیکورٹی کے الیکشن کروانے پر رضامند

مظفرآباد(پی آئی ڈی)چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرعبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے کمشنرز صاحبان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان اور کمشنر مظفرآبادڈویژن مسعودالرحمان نے شرکت کی جبکہ کمشنر پونچھ ڈویژن عنصر یعقوب اور کمشنرمیرپورڈویژن شوکت علی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیااور کمشنر ز صاحبان کی جانب سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ تینوں ڈویژن کے کمشنرز نے الیکشن کمیشن کو پولنگ کے دوران امن و امان کے انتظامات اور کورآڈینیشن اینڈ پیس کمیٹیوں کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ27نومبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تیار ہے، کورآڈینیشن اینڈ پیس کمیٹیوں کے حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے پیشگی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں تقریبا تمام پولنگ اسٹیشن کے حوالہ سے مقامی انتظامیہ نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 27نومبر کو ہر صورت پولنگ ہونا ہے، حکومت کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں دستیاب سیکورٹی فورسز کو مد نظر رکھ کر پلان تشکیل دیا جائے، ڈویژنل کمشنرز اس سلسلہ میں 21نومبر کو ہونے والے اجلاس سے قبل اپنی سفارشات پیش کریں۔انہوں نے ہدایت کی انتظامیہ پولنگ کے عمل پیش نظر ممکنہ کسی بھی ایشو کو حل کرنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرے۔ سینئر ممبر الیکشن کمیشن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تینوں ڈویژن کے کمشنر ز کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ انتخابات کو پرامن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کر دیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کیلئے تمام انتظامات بھی مکمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمشنرز صاحبان اس سلسلہ میں انتظامات اور سفارشات سوموار کے اجلاس سے قبل کمیشن کو پیش کریں تاکہ سوموار ہونے والے والے اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔
٭٭٭٭٭٭

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں