بلدیاتی انتخابات ، انتخابی مہم ختم ، پولنگ کل ہو گی

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) آزاد کشمیر میں طویل مدت کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 3 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی انتخابی مہم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات ختم ہو گئی ہے ۔الیکشن کمیشن نے متنبہ کیا ہے کہ اب کوئی بھی امیدوار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا خلاف ورزی کے صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔ ان انتخابات کے لیے پولنگ ہفتے کو ہو گی جس لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پولنگ والے دن امن و امان قائم رکھنے کے لیے پہننا اور خیبرپختونخوا سے اضافی فورس بھی پونچھ ڈویژن میں پہنچ گئ ہے ۔ پولنگ پر مامور عملہ آج جمعہ کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر روانہ ہو جاتے گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں