بلدیاتی انتخابات ، جماعتی امیدواران کیلئے جماعتی ٹکٹ ، وابستگی کا سرٹیفکیٹ لازم قرار

مظفرآباد ( دھرتی نیوز)ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹرننگ آفسرز کو ہدایات جاری کی گئیں جس کے مطابق امیدوار کیلئے بطور لوکل کونسل الیکشن میں حصہ لینے کی عمر کی حد 25سال ہے ، امیدوار کے پاس میٹرک یا اس کے مساوی تعلیم کی سند موجود ہو ، جس لوکل کونسل سے امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہا ہے اس لوکل کونسل میں امیدوار کا نام بطور ووٹر درج ہونا ضروری ہے، الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے اسلئے جماعتی امیدواران کیلئے ضروری ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ یا نشان کی الاٹمنٹ سے قبل اپنی جماعت کے ٹکٹ ، نامزدگی کے ساتھ جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ بھی شامل کرے گا تو ہی اس کی مخصوص جماعت کا نشان بطور جماعتی امیدوار الاٹ کیا جائے گا ، اس نسبت الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے جبکہ 11اگست کو کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو تاریخ اجراءسے منسوخ کیا گیا ہے ، لوکل کونسل سے مراد ضلع کونسل ، یونین کونسل ، میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کمیٹی ، ٹاﺅن کمیٹی ہے ، کوئی بھی امیدوار کسی لوکل کونسل کی ایک وارڈ میں اگر بطور ووٹر درج ہے تو وہ اس لوکل کونسل کی کسی بھی وارڈ سے بطور امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے مگر اس کے تائید و تجویز کنندہ اسی وارڈ کے ووٹر ہونا ضروری ہیں ، جس وارڈ سے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہا ہے ، اگر کوئی شخص ممبر یونین کونسل کیلئے انتخابات میں حصہ لینا چاہ رہا ہے تو اسی یونین کونسل وارڈ کی تعداد تین یا چار ہے تو وہ ان تین یا چار وارڈ ز میں سے کسی ایک وارڈ میں بطور ووٹر درج ہو تو اس یونین کونسل کی کسی بھی وارڈ سے بطور امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے ، لیکن تجویز کنندہ و تائید کنندہ کا اس وارڈ کا ووٹر ہونا ضروری ہے جس سے وہ الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے ، اسی طرح ممبر ضلع کونسل کیلئے کسی ایک یونین کونسل میں بطور ووٹر درج ہے تو وہ اس ضلع کی کسی بھی یونین کونسل سے انتخاب لڑ سکتا ہے تاہم اس ضلع سے باہر دوسرے ضلع یا ممبر یونین کونسل کیلئے یونین کونسل سے باہر دوسری یونین کونسل سے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتا ، یہی اصول میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کمیٹی اور ٹاﺅن کمیٹی پر لاگو ہو گا ، تاہم شہری علاقہ میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کمیٹی ، ٹاﺅن کمیٹی کا ووٹر یونین کونسل ہا ضلع کونسل کیلئے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتا ،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں