بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والوں کے لیے عمر اور تعلیم کی شرط عائد

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ آزادجموں وکشمیر سیکنڈ شیڈول کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کے لئے تعلیمی قابلیت میٹرک اورکم سے کم عمر 25 سال ہونا لازمی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والاامیدوار جس وارڈ سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہے اس وارڈ میں اسکا نام بطور ووٹر درج ہونا ضروری ہے۔ ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ضلع کونسل کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کے لیے اسکی متعلقہ یونین کونسل میں اسکا ووٹ/ نام درج ہونا ضروری ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کی اہلیت / تعلیمی قابلیت کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں میں صداقت نہیں۔ ہر وہ شخص بلدیاتی الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لے سکتا ہے جس کا نام اسکے متعلقہ وارڈ میں درج ہو اسکی تعلیمی قابلیت میٹرک ہو اوراسکی عمر 25 سال یا اس سے زائد ہو۔ ترجمان نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں ہر وہ شخص حق رائے دہی استعمال کر سکتا ہے جس کا نام ووٹر فہرست میں درج ہو اوراسکی عمر 18 سال ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں