بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے،اپوزیشن کو بھاگنے نہیں دوں گا،وزیر اعظم

مظفر آباد(پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بلدیاتی انتخابات میں متوقع شکست دیکھ کر راہ فرار چاہتی ہے حکومت الیکشن کیلئے تیار ہے،سیکورٹی اور وسائل کا کوئی ایشو نہیں کسی صورت بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونگے پی ڈی ایم آزادکشمیر کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے اپوزیشن کافوج کی نگرانی میں الیکشن کا مطالبہ بھی پوراکریں گے 31سال بعد عوام کا دیرینہ مطالبہ حکومت آزاد کشمیر عمران خان کے ویژن اور پی ٹی آئی کے انتخابی منشور کے مطابق پورا کر نے کا عزم رکھتی ہے عوام بلدیاتی انتخابات کو سازش کے تحت سیکورٹی کا ایشو بنا کر ملتوی کروانے کی اپوزیشن کی کوششوں کوناکام بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں وفاقی حکومت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق آزاد کشمیر میں امن و امان قائم رکھنے کی پابند ہے وفاق الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق سیکورٹی فراہم کرے تاکہ آزاد کشمیر کے عوام کو 31سال بعد انکے حقوق مل سکیں پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے پی ٹی آئی کا مارچ پر امن ہے 27نومبرسے قبل مسئلہ حل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے ملتوی کرنے کی کوششوں پر گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر آزاد کشمیر بھر میں بلدیاتی نمائندے بھرپور انتخابی مہم میں شریک ہیں عوام کی رائے پی ٹی آئی کے حق میں ہے اپوزیشن اپنی واضح شکست دیکھ کر الیکشن ملتوی کرانے کی سازش کررہی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی الیکشن کمیشن اور حکومت نے وفاق کو خطوط لکھ دیے ہیں بلدیاتی انتخابات میں سیکورٹی فراہم کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے اور میں بحثیت وزیر اعظم وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ سے کشمیری عوام کی طرف سے یہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ آزاد کشمیر کے عوام بلدیاتی انتخابات چاہتے ہیں اور ان کو انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی وفاق سیکورٹی فراہم کرے ہم بلدیاتی انتخابات پر امن، شفاف کروائیں گے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مذید کہا کہ ہم پوری طرح الیکشن کیلئے تیا ر ہیں پی ٹی آئی آزاد کشمیر سے کلین سویپ کریگی اپوزیشن تتر بتر کا شکار ہے اور الیکشن کو ملتوی کروانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں بحثیت وزیر اعظم میری یہ ذمہ داری ہے کہ میں عوامی حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دوں گا وسائل فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہم نے الیکشن کمیشن کو مہیا کردیے ہیں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ میرا عوام سے یہ وعدہ ہے کہ انکے خواب کو چکنا چور نہیں ہونے دوں گا اور ان کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے حقوق کا تحفظ کریگی اور اقتدار نچلی سطح تک منتقل کرنے کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے 27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی عوام افواءؤں پر کان نہ دھیریں اور اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں