بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ،میرپور ڈویژن میں پی ٹی آئی کی تاریخی کامیابی

میرپور، بھمبر ، کوٹلی(دھرتی نیوز)آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں میرپور ڈویژن میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ مسلم لیگ ن آزادکشمیر دوسرے اور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر تیسرے نمبر پر رہی۔ اس طرح ایک درجن کے قریب آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق دو یونین کونسلوں اور چھیالیس واڈز پر مشتمل میرپور شہر کے حلقہ میں سے میرپور کارپوریشن کی 46 وارڈ میں سے 23 پر پی ٹی آئی، 13 پرن لیگ کامیاب ہوئی ہے ، 9 آزاد امیدوار اور ایک پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب قرار پائے گےہیں . میرپور شہر کی دو یونین کونسلوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی کامیاب قرار پائی ہے .ضلع میرپور کا حلقہ چک سواری 6 یونین کونسلوں اور 2 میونسپل کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔ میونسپل کمیٹی چکسواری کی گیارہ واڈز میں سے سات پر پیپلز پارٹی اور چار پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے جبکہ چھ یونین کونسلوں میں سے تین پر پی ٹی آئی اور تین پر پیپلز پارٹی کامیاب قرار پائی ہے۔ضلع میرپور کا حلقہ ڈڈیال9 یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے۔ میونسپل کمیٹی کی 6 وارڈز میں سے پانچ پر آزاد امیدوار اور01 پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے جبکہ 9یونین کونسلوں میں سے8 پی ٹی آئی اور01 پر ن لیگ کامیاب قرار پائی ہے۔ضلع میرپور کا حلقہ کھڑی شریف 10 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جن میں سے پی ٹی آئی 8اور 2پر ن لیگ کامیاب قرار پائی ہے۔ضلع بھمبر کا حلقہ بھمبر شہر گیارہ یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے، میونسپل کمیٹی کی8وارڈز میں سے 4پر پی ٹی آئی اور 4پر ن لیگ کامیاب قرار پائی جبکہ11 یونین کونسلوں میں سے پی ٹی آئی 6 ن لیگ 4 اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔حلقہ سماہنی 10 یونین کونسلوں اور ایک ٹاؤن پر مشتمل ہے، ٹاؤن کی دو وارڈ میں سے ایک پر آزاد امیدوار جبکہ دوسری وارڈز پر امیدواروں کا مقابلہ برابر قرار پایا۔ سماہنی کی دس یونین کونسلوں میں سے سات کے نتائج پر پی ٹی آئی تین، ن لیگ ایک اور تین پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ضلع بھمبر کا حلقہ برنالہ دس یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے۔ میونسپل کمیٹی کی تین وارڈ میں سے ن لیگ دو اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے جبکہ دس یونین کونسلوں میں سے چار کے نتائج کے مطابق تین پر ن لیگ اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ضلع کوٹلی کا شہری حلقہ میونسپل کارپوریشن کی 14وارڈوں اور6یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ میونسپل کارپوریشن میں سے سات پر آزاد امیدوار چار پی ٹی آئی تین ن لیگ اور ایک پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے۔ جبکہ چھ یونین کونسلوں میں سے پانچ کے نتائج کے مطابق دو پیپلز پارٹی، ایک ن لیگ، ایک پی ٹی آئی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ ضلع کوٹلی کا حلقہ راج محل دس یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جن میں سے چھ پر پی ٹی آئی دو پر آزاد اور ایک پیپلز پارٹی اور ایک پر ن لیگ کامیاب قرار پائی ہے۔ضلع کوٹلی کا حلقہ چڑھوئی دس یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے۔ میونسپل کمیٹی چڑھوئی کی وارڈ ایک سے نمبردار راجہ سلمان اور وارڈ دو سے وقاص سلیم ن لیگ کامیاب ہوئے۔ حلقہ چڑھوئی کی نو یونین کونسلوں میں سے چار پر پیپلز پارٹی چار پر ن لیگ، ایک پر پی ٹی آئی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ضلع کوٹلی کا حلقہ کھوئی رٹہ گیارہ یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے۔ کھوئی رٹہ میونسپل کمیٹی میں دو ن لیگ ایک پر پی ٹی آئی اور ایک آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ یونین کونسلوں میں سے سات پر پی ٹی آئی دو پر ن لیگ ایک پیپلز پارٹی اور ایک آزاد امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔ضلع کوٹلی کا حلقہ سہنسہ گیارہ یونین کونسلوں اور ایک ٹاؤن پر مشتمل ہے۔ ٹاؤن کی تین وارڈز میں سے دو پر پی ٹی آئی اور ایک پر مسلم کانفرنس کامیاب قرار پائی ہے جبکہ گیارہ یونین کونسلوں میں سے نو کے نتائج کے مطابق پانچ پر پی ٹی آئی تین پر ن لیگ اور ایک پر پیپلز پارٹی کامیاب قرار پائی ہے، دو کے نتائج ابھی باقی ہیں۔ ضلع کوٹلی حلقہ نکیال نو یونین کونسلوں اور ایک ٹاؤن کمیٹی پر مشتمل ہے۔ ٹاؤن دو وارڈز پر مشتمل ہے جو دونوں ن لیگ جیت گئی ہے۔ نو یونین کونسلوں میں سے چار پر ن لیگ، چار پر پیپلز پارٹی اور ایک پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔آزاد کشمیر میں اکتیس سال بعد ستائس نومبر کو شروع ہونے والے بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں مک ہوئے ہین۔ پہلے مرحلہ میں مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جبکہ پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں تین دسمبر کو انتخابات مکمل ہوئے۔ میرپور ڈویژن میں بھی آج ہونے والے انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے، اکا دکا لڑائی جھگڑے ہوئے جنھیں کنٹرول کر لیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں