بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،مخصوص نشستوں کے انتخاب میں فلورکراسنگ

راولاکوٹ،تھوراڑ،مظفراباد،ہٹیاں (دھرتی نیوز) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ہو گے۔ ان انتخابات میں سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواران کو ٹکٹ جاری کیے تھے جبکہ بعض آزاد امیدواران بھی حصہ لے رہے تھے۔سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے متنبہ کیا گیا تھا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے منتخب ممبران کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا لیکن اس کے باوجود آزاد کشمیر بھر میں بڑے پیمانے پر جماعتی پالیسی پر عمل نہ کیا جا سکا اور فلور کراسنگ دیکھنے میں آئی۔غیر حتمی نتائج کے اعلان کے مطابق ضلع کونسل پونچھ کی 9 مخصوص نشستوں پر کسان کی نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد پرویز خان نے جیت لی۔ یوتھ کی چار نشستوں پر اویس لیاقت(جے کے پی پی)،دانش آزاد (پی پی پی)، رضوان مصطفی (پی ٹی آئی)، محمد غفار خان (ن لیگ)، کامیاب ہوئے۔ضلع کونسل کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر روش یعقوب (ن لیگ)،صفیعہ لطیف (پی پی پی)، اور کنول رحیم خان(پی ٹی آئی) کامیاب ہوئیں۔میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی 7 مخصوص نشستوں کے نتائج کے مطابق یوتھ کی 03 نشستوں پر رضوان خادم (جموں کشمیر پیپلز پارٹی)،محمد محفوظ (پی ٹی آئی) اور احسان اعجاز(مسلم لیگ ن)نے ایک ایک نشست حاصل کی۔خواتین کی تین نشستوں میں عظمیٰ مقصود (پی ٹی آئی)،عشاء (پاکستان پیپلز پارٹی)، اور نازیہ جنت(جموں کشمیر پیپلز پارٹی) نے ایک ایک نشست حاصل کی۔کسان کی نشست پرجموں کشمیر پیپلز پارٹی کے امیدوار صابر صادق اور ن لیگ کے امیدوار خالد بشیر کے درمیان دس دس ووٹ برابر ہونے کے باعث ٹاس پر فیصلہ ہوا جس کے مطابق جے کے پی پی کے امیدوار صابر صادق کامیاب قرار پائے۔ واضح رہے کہ یوتھ کی ایک نشست پر بھی ٹاس سے ہی فیصلہ کیا گیا۔یونین کونسل ہورنہ میرہ کی کل 3نشستوں کے لیے 8 ممبرزنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ان تینوں نشستوں پر ووٹ چار چار سے برابر ہو گے۔بعد ازاں قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق خواتین کی نشست پر عفت شہناز(جے کے پی پی)، کسان کی نشست پر زاہد عبداللہ(پی ٹی آئی) اور یوتھ کی نشست پر عاصم خالق(جے کے پی پی) کامیاب قرار پائے بھناکھہ سے آزاد پینل کے تینوں امیدوار کامیاب قرار پائے۔کامیاب امیدواران میں فرح سعید،عرفان خان،نجمہ اکرم شامل ہیں۔تھوراڑسے نامہ نگار کے مطابق آزادکشمیر میں بلدیاتی انتحابات کے دوسرے مرحلے میں یونین کونسل تھوراڑ و یونین کونسل ٹاہیں کے یوتھ،خواتین و کسان کی مخصوص نشتیوں پر پر امن ووٹنگ کا عمل پرامن رہا۔ یونین کونسل تھوارڑ کی پانچ مخصوص نشستیں میں سے چار پر پہلے ہی سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے جن میں خواتین کی نشت پر پاکستان تحریک انصاف کی سعدیہ حبیب،یوتھ پر پی ٹی آئی کے خضر مصطفی،جبکہ جے کے پی پی،جمعیت علما اسلام عوامی اتحاد و نیپ کے متفقہ یوتھ کے فیضان لیاقت اور مصباح ایڈوکیٹ لیڈی کونسلر بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے راجہ شفیق 08 ووٹ لیکر کسان کونسلر کامیاب منتخب ہو گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں