بلدیاتی انتخابات کے بعد حویلی کی تقدیربدل دیں‌گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

حویلی کہوٹہ (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بسنے والے عوام کے حوصلے ان پہاڑوں سے بھی بڑے ہیں میں آپ کی جرات،بہاردی اور حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور اس پار بسنے والی اپنی بہنوں،بیٹیوں اور ماوں کو پیغام دیتا ہوں کہ ان کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور وہ آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے۔ ہندوستانی افواج نے ان پر مظالم کے پہاڑ کھڑ ے کر رکھے ہیں لیکن وہ اپنی آزادی کے علاوہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے بھارتی آرمی کے درندے نے کل ہی لغو بیان داغا ہے شکست انکا مقدر بن چکی ہے ضلع حویلی دور افتادہ علاقہ ہے یہاں کی عوام کو تمام سہولیات زندگی فراہم کی جائیں گی۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے چیئرمین عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کا وعدہ کیا تھا اس پر عمل پیرا ہو کر رہے گا بلدیاتی انتخابات آزادکشمیر میں ہو کر رہیں گے۔چوہدری عامر نذیر کا ساتھ مضبوط کریں حویلی والے لوگ آپ سارے خوش قسمت ہیں کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس نہیں بلکہ آپ سارے وزیر اعظم ہیں آپ کا نمائندہ جو حویلی کے لئے کہے گا انتخابات کے بعد میں وہ سارے پورے کروں گا . ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ حویلی کہوٹہ کہ موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم کالج گراونڈ میں بذریع ہیلی پہنچے تو ریسٹ ہاوس میں ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا پولیس کے چاک وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی جلسہ کی صدارت پیر طریقت سید تصدیق حسین گیلانی نے کی جلسہ سے سابق امیدوار اسمبلی حویلی انجینئر چوہدری عامر نذیر سابق ایڈمنسٹریڑ چوہدری عبدالعزیز سید تصور گیلانی شیخ سہیل مسعود قاری مصطفی،صاحبزادہ پیر سید منصور گیلانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا وزیر اعظم سراد تنویر الیاس خان نے کہا کہ آپ بہادر اور اعلی اوصاف کے حامل لوگ یہاں پر بستے ہیں اور اپنے حق کے لئے بے خوف و خطر ڈٹ کر انتخابات میں حصہ لیں میں آپ لوگوں کے حقوق کے لئے کھٹرا ہوں اور کسی سے نہیں ڈرتا اقتدار نچلی سطح پر پہنچا کر دم لوں گا ہم تمام پارٹیوں کے کارکنان کو موقع دیتے ہیں کہ وہ انتخابات کے عمل میں شامل ہوں اور الیکٹ ہوکر عوام کی خدمت کریں ہم ان کو تمام فنڈز دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر رہنے والے ہندوستان کی جہاریت کا سامنا کرتے ہیں ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ایل او سی پیکج کے تحت ان کو تمام سہولیات فراہم کریں گے،آزاد کشمیر کو ایک فلاحی ریاست بنانا میرا خواب ہے اس خواب کو تعبیر کو میں پورا کروں گا حویلی میں ہائیڈرل اور سیاحت کا وسیع پوٹئنشل موجود ہے ہم ان وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقی کے منصوبے دیں گے حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے آپ لوگ عمران خان کے ویژن کو لے کر پارٹی کو مستحکم کرنے میں کردار اد اکریں۔ حویلی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد زراعت سیاحت ہائیڈرل اور دیگر تمام محکمہ جات کے وزرائے کرام آئیں گے اور اپنے اپنے محکمہ جات سے بریفنگ لے کر پراجیکٹ دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں