بلدیاتی انتخابات کے لیے نیا بلدیاتی کمشنر تعینات کرنے کی قرارداد پاس

مظفرآباد(پی آئی ڈی، دھرتی نیوز)آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے پندرہویں آئینی ترمیم کا مسودہ ایوان میں پیش کردیا۔ مسودہ قانون ایوان میں پیش کر دیا ہے۔ ایوان نے 15 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پر غوروحوض کے لیے ممبران اسمبلی فہیم اختر ربانی، چوہدری محمد رشید، محمد رفیق نیئر، محمد مظہر سعید، احمد رضا قادری، نبیلہ ایوب، خواجہ فاروق احمد، راجہ محمد فاروق حیدر خان، شاہ غلام قادر اور چوہدری لطیف اکبر پر مشتمل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ 15ویں آئینی ترمیم پر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، خواجہ فاروق احمد، شاہ غلام قادراور احمد رضا قادری نے بحث میں حصہ لیا۔ مجوزہ آئینی ترمیم کے بعد آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا مجاز نہیں ہوگا،بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیشن بلدیات قائم کیا جائے گا،الیکشن کمشنر بلدیات کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرے گا، الیکشن کمشنر بلدیات کے تقرر پر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے مابین اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کو بھیجا جائے گا،سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے جج کی اہلیت کے حامل شخص یا آزاد کشمیر حکومت کا گریڈ اکیس کا آفسر الیکشن کمشنر بلدیات مقرر ہو سکے گا، الیکشن کمشنر بلدیات کی ممبر کے اہلیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یا گریڈ بیس کے افسر کے برابر ہوگا،واضح رہے کہ آئین میں اس موقعہ پر ترمیم تجویز کی گئی جب الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اٹھائیس ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول گیارہ اگست کو جاری کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں