بلدیاتی انتخابات 30 نومبر 2022 سے پہلے کروائے جائیں،سپریم کورٹ

مظفراباد (دھرتی نیوز)آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومت کی ایک نظر ثانی اپیل پر فیصلہ دیتے ہوئےکہا کہ حکومت یہ انتخابات 30 نومبر 2022 سے پہلے کروانے ہر صورت کروائے.قبل ازیں الیکشن کمیشن نے یہ انتخابات آئندہ ماہ ستمبر میں کروانے کا شیڈول جاری کر رکھا تھا اور کاغذات نامزدگی 22 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی.حکومت نے عدالت سے 6 ماہ کی مہلت مانگی تھی تاہم عدالت نے دو ماہ کی مہلت دی ہے اور 30 نومبر 2022 سے پہلے الیکشن کروانے کی ہدایت کی ہے.عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ وہ پہلے جاری انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر کے نئے شیڈول کا اعلان کرے.حکومت کی جانب سے راجہ سجاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ حکومت مالی بحران سے دو چار ہے.سیکورٹی اہلکاران کی دستیابی بھی ممکن نہیں،انتخابی حلقہ بندیوں کی مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اس لیے موجودہ انتخابی شیڈول کے مطابق انتخابات ممکن نہیں ہیں.واضع رہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات 1991 کے بعد نہیں‌ہوئے ہیں اور سپریم کورٹ کے حکم پر ہی رواں سال اکتوبر کے وسط تک انتخابات کروانے کا شیڈول جاری ہوا تھا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں