بڑھتی ہوئی آبادی اور مسائل، محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام واک کا اہتتمام

مظفرآباد، راولاکوٹ، پلندری، باغ،کوٹلی، میرپور،نیلم(پی آئی ڈی، دھرتی نیوز)محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے مسائل سے متعلق عوام الناس میں شعور اجگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا شرکاء نے بڑھتی آبادی سے پیدا ہونے مسائل اور اثرات کے نعروں سے مزین بینرز اور پلے کارڈز تھام رکھے تھے ریلی کی قیادت آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود محترمہ تقدیس گیلانی نے کی۔ سیکرٹری بہبود آبادی عطاء اللہ عطاء، ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید اعوان،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فاروق اعوان،ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہبود آبادی راجہ اسد الرحمن.،شفق ندیم بھی شریک تھے جو چھتر چوک پر اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن ضروری ہے دنیا کی آبادی اربوں میں ہے اگرہم بچوں کی پیدائش میں وقفہ اور آبادی کو کنٹرول نہیں کریں گے تو مسائل جنم لیں گے انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کیساتھ ہمیں اس طرف بھی توجہ دینی چاہیے. ورنہ آنے والے وقت میں پانی سمیت دیگر مسائل پیدا ہوں گے، ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پونچھ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ میں آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا، آگاہی واک کا آغاز پاپولیشن آفیسر سے کیاگیا جس نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا چکر لگایا، اس واک کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر سردار امجد رفیق نے کی جبکہ ڈی ایچ او پونچھ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، واک میں مختلف مکاتب فکر، سول سوسائٹی کے زعما نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی معاشی و اقتصادی مسائل اضافہ کا باعث ہے، معاشی چلینجز سے نمٹنے کے لیے آبادی کو کنڑول کرنے کے لیے منظم پالیسی کی ضرورت ہے، آبادی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکا نہ گیا تو مستقبل میں غذا،خوارک اور دیگر وسائل کی کمی واقع ہو سکتی ہے، ہم سب کو مل کر ایک منظم حکمت عملی تحت آگے بڑھنا ہو گا، باغ میں محکمہ بہبو د آبادی کے زیر اہتمام آگاہی واک۔ واک کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا تھا آگاہی واک ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال باغ سے شروع ھو کر ڈپٹی کمشنر افس کے احاطہ میں اختتام پزیر ہوئی،واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر باغ محمد صابر مغل نے کی جبکہ آگاہی واک میں چیرمین باغ ڈولپمنٹ اتھارٹی راجہ شفاعت وزیر اعظم کے فوکل پرسن ایڈوکیٹ سردار منظور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر راجہ افتاب بی ڈی اے کے اسٹیٹ افیسر سردار نوریز اسسٹنٹ کمشنر بینش جرال پی ڈی ایس پی باغ محمد عرفان سب انسپکٹر باغ گیلانی سابق چیرمین بی ڈی اے سردار جاوید ایڈوکیٹ راجہ حفیظ ایڈوکیٹ چودھری وحید ایڈوکیٹ تمویر ایڈوکیٹ ای ڈی ٹورزم راجہ خضر ایڈوکیٹ راجہ سعید ایڈوکیٹ سردار ظہیر ثاقب منہاس ایڈوکیٹ چودھری ساجد ایڈوکیٹ بنارس ایڈوکیٹ سابق ایس ایس پی چو دھری سعید پرویز چغتاء سماجی رہنماء انجمن تاجران کے نمائندگان انجمن شہرایان سول سوساٹی کی کثیر تعداد نے واک میں شرکت کی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں