بھارت کی غلط فہمی دور کر لیں گے،بلاول بھٹو

مظفراباد(دھرتی نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے۔مظفراباد پہنچنے پر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے اراکین قانون ساز اسمبلی نے استقبال کیا۔اپنی آمد کے بعد پارٹی رہنماوں اور ممبران اسمبلی کے ایک اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان جی ٹوئنٹی کا اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کروارہا ہے، مجھے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔اس پلیٹ فارم سے ہم دنیا کو اپنا واضع پیغام دے سکیں گے۔بھارت اگر یہ سمجھتا ہیں کہ ایک کانفرنس کا انعقاد کرکے وہ مقبوضہ کشمیر کی آواز کو دباسکتے ہیں، ہم ان کو غلط ثابت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کی جانب سے یہ ممکن نہیں کہ وہ دنیا میں کوئی اہم کردار ادا کرسکے،۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ہمارا موقف واضع ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں