بیمار جانوروں کا دودھ اور گوشت قابل استعمال قرار

مظفرآباد(پی آئی ڈی)محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہرین، قومی و صوبائی ادارہ تحفظ خوراک و تحقیق،عالمی ادارہ صحت قومی اور صوبائی لائیو اسٹاک محکمہ جات نے لمپی سکن ڈزیز سے متاثرہ جانوروں کے دودھ اور گوشت کو قابل استعمال قرار دیا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک آزادکشمیرکی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ لمپی سکن ڈزیز سے متاثرہ جانور کا دودھ اور گوشت قابل استعمال رہتا ہے۔ دودھ کو اچھے طریقے سے ابال کر استعمال کریں۔افواہ سازوں کی باتوں میں نہ آئیں۔ کسان حضرات اس بارے محکمہ لائیو اسٹاک مظفرآباد سے آ گاہی لٹریچر لیکر بینر پینا فلیکس وغیرہ و تشہیری مواد حاصل کر سکتے ہیں۔ لمپی سکن ڈزیز میں خاطر خواہ کمی آ ئی ہے۔ مفت امپورٹڈ ویکسین کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر لائیو اسٹاک سردار میر اکبر خان ذاتی طور اس کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ اگر کسی کو بھی ویکسین بارے شکایت ہو تو فوری متعلقہ ضلعی آ فیسر سے رابطہ کریں یا تحریری درخواست دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں