بینک آف آزاد جموں و کشمیر ، ترسیلات زر 6ارب کی بلند ترین سطح عبور کر گئے

بینک آف آزاد جموں و کشمیر ، ترسیلات زر 6ارب کی بلند ترین سطح عبور کر گئے
مظفر آباد(دھرتی نیوز)بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے ترسیلات زر(ہوم ریمی ٹنسز) تارکین وطن کشمیریوں کے بھرپور اعتماد اور ادارے کی موثر حکمت عملی کے باعث بڑھ کر 4.6ارب روپے کی بلند ترین سطح عبور کر گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہےریا(RIA)اورمنی گرام(Money Gram)کے بعد حال ہی میں بیرون ملک سے ترسیلات زر کی وصولی کے لئے ویسٹرن یونین(Western Union)کے ساتھ معاہدے کے بعد ترسیلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔2019میں ترسیلات صرف80کروڑ روپے تھے۔ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب خاور سعید نے کہا کہ سال2019کے بعد ترسیلات زرمیں تقریباً4ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ترسیلات زر میں یہ اضافہ بینک کی ابتداء سے اب تک سب سے زیادہ ہے جو کہ سمندر پار تارکین وطن صارفین کے بینک پر بھرپوراعتماد کی عکاسی ہے۔ بینک نے ترسیلات زر سمیت دیگر کاروباری اہداف حاصل کر رہا ہے جب کہ بزنس نیٹ ورک کو پھیلادیا گیا ہے۔ ریاست کے مالیاتی ادارہ آزاد حکومت بالخصوص بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر مین کی زیر سرپرستی، بینک نے زبردست ترقی کی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں