تمام اضلاع سے مقامی افسران کو تبدیل کیا جائے،ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط

مظفرآباد ( دھرتی نیوز)صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کی شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ آزادکشمیر کے تمام آبائی اضلاع کے انتظامی افسران ( ریٹرننگ افسران ، ڈپٹی کمشنر صاحبان ، ایس پی صاحبان ، اسسٹنٹ کمشنرز کو متعلقہ آبائی اضلاع سے تبدیل کرتے ہوئے دوسرے اضلاع میں تعینات کیا جائے تاکہ دوران الیکشن و ہ اثر انداز نہ ہوں اور صاف و شفاف الیکشن کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں