تولی پیر کے مقام پر ”گراس سکیٹنگ“ سپورٹس فیسٹول 26ستمبر کو شروع ہو گا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)آزادکشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن، گلف ایمپائر راولاکوٹ کے تعاون سے راولاکوٹ کے سیاحتی مقام تولی پیر کے مقام پر 26 ستمبرسے 1 اکتوبر تک ” گراس سکٹنگ”سپورٹس فیسٹیول منعقد کیاجارہا ہے۔اس کا مقصد مقامی بچوں کومواقع مہیا کرناہے کہ ہمارے پاس ٹیلنڈ لوگوں کی کمی نہیں ہے۔اس پروگرام کے میزبان پونچھ کے عوام ہوں گے،آزادکشمیر ایسی سرگرمیوں میں بری طرح نظر انداز تھا،آزادکشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن کا قیام 2018میں عمل میں آیا،اے جے کے سپورٹس بورڈ سے رجسٹرڈ کروایا۔ آزادکشمیر میں موسم سر ما میں جہاں برفباری زیادہ ہوتی ہے وہاں سرگرمیاں کم ہوجاتی ہیں، ٹورازم ونٹر میں نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ونٹر سر گرمیاں عروج پر ہوتی ہیں۔ان مثبت سرگرمیوں سے ٹورسٹ ان علاقوں سے واقف ہوں گے اس سے لوکل روزگار کو سازگار ماحول ملے گا۔ آزادکشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن نے 2019میں پہلاایونٹ اڑن کیل میں کروایا،جہاں پر بچوں کی ٹریننگ بھی کروائی، 2020 میں دوبارہ اڑن کیل اور 2021 میں گنگا چوٹی کے مقام پر ایونٹ منعقد کروایا جس میں انٹر نیشنل اتھلیٹکس نے بھی شرکت کی، تولی پیر کے مقام پر ہونے والے اس ایونٹ میں نیشنل لیول کے کھلاڑی شرکت کریں گے، آزادکشمیر میں سردیوں میں درجہ حرارت منفی ڈگری سے نیچے چلا جاتا ہے اور سپورٹس رک جاتی ہیں جبکہ پاکستان اور مختلف ممالک میں سپورٹس کئی گنا بڑھ جاتی ہے، سمر گراس سکیم 25 ستمبر سے 1 اکتوبرتک ہوگی، پہلے سیشن میں بچوں کی ٹریننگ کروائی جائے گی جبکہ ہفتہ کو اختتامی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔تولی پیر میں نیشنل ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔پاکستان،آزاد کشمیر کہ مختلف علاقوں سے ٹیمیں حصہ لیں گی،لوکل بچوں کیلے ٹریننگ کیمپ لگائیں گے۔لوکل بچوں کی تربیت پر توجہ دیں گے،آئندہ گنگاچوٹی،تولی پیر،دیوی گلی کے مقامات پر ایونٹ منعقد کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس ایونٹ کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے،ونٹر ٹورازم کو فروغ ملے گا،سیاح موسم سرم میں مختلف علاقوں میں جاتے ہیں لیکن راولاکوٹ نہیں آتے،گلف ایمپائر راولاکوٹ اس ایونٹ کی کو پارٹنر ہے،تمام لوکل محکمے ہمارے ساتھہ بھرپور تعاون کررہے ہیں تولی پیر کی کمیونٹی نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا،تولی پیر بچاو مہم میں بھی ہم ان کے ساتھ ہیں۔ہم وہ کام کر سکتے ہیں جو حکومت چاہ رہی ہے صرف ہم لوگوں کو مواقع فراہم کیے جائیں، یہاں کے لوگ کسی بھی اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں صرف انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنا ٹیلنٹ دکھا سکیں۔ ان خیالات کااظہار آزادکشمیر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے ذمہ داران عقیل خورشید اور گلف ایمپائر راولاکوٹ کے وائس چیئرمین سردار شازیب شبیر نے دیگر کے ہمراہ غازی ملت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف کاروبار ی شخصیت سردار عمران عزیز، سردار طارق خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ راولاکوٹ،تولی پیراور گرد ونواع کی کمیونٹی اپنے بچوں کو لے کر منگل کوتولی پیر پہنچیں،یکم اکتوبر بروز ہفتہ کو راولاکوٹ کی فیملیز کو اس ایونٹ تک پہنچانے کیلئے بسوں کا بندوبست کیا جائے گا، ڈگری کالج سے بسیں فیملیز کو اٹھائیں گی اور واپس راولاکوٹ تک پہنچائیں گی۔پونچھ کے لوگ بنانے والوں سے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں