تیتری نوٹ کراسنگ پوانئٹ پر جے کے ایل ایف کا ”آزادی دھرنا“ جاری

تیتری نوٹ کراسنگ پوانئٹ(دھرتی نیوز) کشمیری حریت پسند یٰسین ملک کی رہائی کے لیے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کی کال پر تیتری نوٹ کراسنگ پوانئٹ پر ”آزادی دھرنا“ کے نام سے منسوب دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔بڑی تعداد میں شرکا ء دھرنے میں موجود میں موجود ہیں۔زیادہ تر شرکاء میرپور بھمبر ڈڈیال کوٹلی کھوئی رٹہ نکیال تتہ پانی پنجیڑہ سرساوہ ہجیرہ عباسپور پلندری باغ راولاکوٹ مظفرآباد نیلم جہلم ویلی اور گلگت بلتستان سے قافلوں کی صورت میں تیتری نوٹ پہنچے ہیں۔ شرکا ء دھرنا سے جے کے ایل ایف کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی خطاب کے دوران کہا کہ یاسین ملک ریاست جموں کشمیر کی شناخت بن چکا اب ریاست کی آزادی ہی یاسین ملک کی آزادی ہو گی انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ فلفور ریاست جموں کشمیر سیغیر ملکی افواج کا انخلا عمل میں لایا جایے ریاست جموں کشمیر کی وحدت کو بحال کرتے ہوئے14 15 اگست 1947 کی پوزیشن پر بحال کیا جائے اور اقتدار اعلی ریاست کے عوام کے حوالے کیا جائے۔ دھرنا سے جے کے ایل ایف کے مرکزی چیف آرگنائزر سردار قدیر احمد، مرکزی ممبر سپریم کونسل سردار عابد حمید،زونل چیف آرگنائزر سردار امان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سعد انصاری ایڈووکیٹ زونل ترجمان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے جاری بیان میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام طویل المدتی آزادی دھرنا تیتیری نوٹ سیز فائر لائن کی طرف مارچ ریاست جموں کشمیر کی ہر دلعزیز رہنما قائد انقلاب چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی رہائی ریاست جمون کشمیر تقسیم کے خلاف اور پوری ریاست کی آزادی کی جدوجہد لبریشن فرنٹ کے سنگ جاری جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر داکٹر توقیر گیلانی کی قیادت میں اور جملہ مرکزی و زونل قیادت کی سربراہی میں پر عزم قافلہ سخت جان ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری آزادی غیر ملکی قابض افواج کے انخلاء اور ریاست کی وحدت کی بحالی اور ریاست جموں کشمیر کو تقسیم کرنے والی خونی لکیر کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں زونل ترجمان لبریشن فرنٹ سعد انصاری ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ دھرنا ریاست جموں کشمیر کی تحریک آزادی مین ٹرنگ پوائینٹ ہو گا اور اس دھرنے کے زریجے دنیا تک یہ واضح پیغام پہنچایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں