تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وزیراعظم ن پاکستان نے قوم سی اپنے خطاب میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 236 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس طرح پٹرول18روپے 50 پیسے کمی کے ساتھ اس کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ نئی قیمتوں کا گزشتہ رات اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم نےاپنے خطاب میں کہا کہ سابق حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی جس کے لیے خزانے میں پیسے نہیں تھے، یہ کام اس لیے کیا گیا تاکہ ہماری حکومت مشکلات میں گِھر جائے۔ جب گیس کی قیمتیں دنیا میں کم ہو چکی تھیں، سابق حکومت نے گیس نہیں خریدی، میں نے وعدہ کیا تھا کہ کبھی عوام سے غلط بیانی نہیں کروں گا، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے حکومت سنبھالی تو ہمیں ورثے میں تباہ شدہ معیشت ملی، جب حکومت سنبھالی تو پاکستان میں مہنگائی اپنے عروج پر تھی، دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ سخت ترین شرائط پر معاہدہ کیا۔نہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا کرم ہے کہ آج ہمیں تیل کی قیمتوں میں کمی کا موقع ملا ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایک ایک پیسا عوام تک پہنچانے کی سعادت ملی ہے، آئی ایم ایف سے بھی شبانہ روز محنت کے بعد معاہدہ ہو چکا ہے، خدا کرے کہ ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری معاہدہ ہو، خود انحصاری واحد راستہ ہے جو قوموں کو عزت اور وقار سے ہمکنار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبے پر سات سال کے بجائے 20 سال لگ گئے، نیلم جہلم منصوبے پر ایک ارب کے بجائے 5 ارب ڈالر لگ گئے، اگلے 14 مہینوں میں 3 منصوبوں پر دن رات کام کرنا ہے۔زراعت کے شعبے میں بڑی تبدیلی لانی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک سال میں بہتری لائیں گے، ایکسپورٹس بیسڈ انڈسٹری میں بہتری لائیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں