جامعہ پونچھ،سینٹ کی چار نشستوں پر نئی نامزدگیوں،ڈاکٹر عذرا لطیف بھی شامل

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) جامعہ پونچھ آزادجموں وکشمیر کی سینٹ کی چار خالی سیٹوں پر صدر آزادکشمیر جو جامعات کے چانسلر بھی ہیں نے نئی نامزدگیوں کی منظوری دے دی۔مختلف کٹیگریوں میں کی گئی نامزدگیوں سے قبل سرچ کمیٹی نے اپنی رپورٹ چانسلر جامعہ کو پیش کی تھی جس کے بعد انہوں نے نئی نامزدگیوں کی منظوری دی ہے۔یہ چار سیٹیں جن افراد کی مدت میعاد ختم ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں ان میں سردار محمد رحیم خان (سابق سیکرٹری حکومت)،ڈاکٹر عذرا یاسمین،پروفیسر چوہدری ڈاکٹر چوہدری مقصود،ڈاکٹر رضیہ سلطانہ شامل ہیں۔ جن افراد کی نئی نامزدگیاں کی گئی ہیں ہیں ان میں ڈاکٹر غلام غوث، ڈاکٹر کنول یاسمین،ڈاکٹر عذرا لطیف شامل ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں